• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پولیس آرڈر، ہر تھانے میں دو انچارج ہونگے

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے نئےپولیس آرڈرکے تحت ہر تھانے میں 16گریڈ کے دو افسران انچارچ ہونگے جن کی ڈیوٹی 12،12گھنٹے ہوگی، تھانے کی حدود کا تعین صوبائی محکمہ داخلہ کرے گا، مزید یہ کہ ایف آئی آر کے اندارج کے بعد قابل دست اندازی پولیس کی سیکشن کے تحت پولیس کس بھی ملزم کو بغیر پراسیکیوٹر جنرل کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرسکے گی، تاہم اس میں ڈکیتی ،قتل کے خدشے سمیت کچھ اور جرائم شامل نہیں ہونگے، محکمہ داخلہ کسی بھی جگہ نیا وومین پولیس اسٹیشن یا پولیس اسٹیشن کے قیام کے احکامات جاری کرسکے گی۔
تازہ ترین