سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مارکر گودام سےذخیرہ کی گئی 56ہزار بوری چینی برآمد کرکے گودام کےمالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلانوالی کے گودام پر چھاپہ مار کر 56ہزار بوری چینی برآمد کرلی گئی ہے، یہ ذخیرہ چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے گودام کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے چینی بحق سرکار ضبط کرلی گئی ہے۔