• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان کی ساری باتیں صفر ہوچکی ہیں، احسن اقبال

مسلم ليگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سال پرانا پاکستان اچھا تھا یا یہ اچھا ہےعوام جواب دیں، عمران خان کی ساری باتیں صفر ہوچکیں، روپے کی اہمیت بتانے والا روپے کو بگاڑنے کا ذمےدار ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب ناکام ہوئی تواسےن لیگ اورعوام سےمعافی مانگنا ہوگی، ابھی بھی نیب کی جانب سے انکوائری جارہی ہے، انکوائری کافیصلہ غلط آیا تو نیب کو جواب دینا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک میں یکجہتی نہیں آسکتی ، کیونکہ ملک اور معیشت نفرت اور تکبر سے نہیں چل سکتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کسان ہو یا تاجر ہر فرد اناڑی کی وجہ سے پریشان ہے، ڈالر پچاس روپے مہنگا کرکے قرضہ ڈبل کردیاگیا، اناڑی کے ہاتھ میں استرا آنے کی وجہ سے معیشت کو کٹ لگ رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعظم ایک سیلیبرٹی ہیں، اپوزیشن جماعتون کا ملنا جمہوریت کا حسن ہے، کل تک پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارےخلاف تھی، آج ان کو ہمارا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے پراعتراض کیوں ہے۔

تازہ ترین