اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کا اعلیٰ سطح کا اجلاس(آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کیلئے مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں، وہ اس اجلاس میں پہلی دفعہ شریک ہونگی۔ یہ اجلاس حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مہنگائی کے خلاف ممکنہ احتجاج پر سوچ بچار کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گی اور اسلام آباد میں اپنے داماد راحیل منیر کے گھر قیام کریں گی۔