راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے اتوار کو ضلع بھر کے تمام چرچز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس افسران اور جوانوں کو سکیورٹی کیلئے تعینات کیا ،ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس گشت ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔