آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کوہاٹ،بجلی چوری،بقایاجات ریکوری کیلئے ٹاسک فورس کی کارروائی ، 3گرفتار

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پیسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پیسکو ٹاسک فورس کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے رات کو کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ 3افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ،ترجمان نے کہا کہ کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

پشاور سے مزید