• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بجلی کے میٹروں میں تکنیکی تبدیلی کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پنجاب میں فیصل آباد اور لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کی چوری کے لیے میٹروں میں تکنیکی تبدیلی کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔

ملزم نے گھریلو اور صنعتی صارفین کو کروڑوں روپے کی بجلی چوری کی سہولت فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق پکڑی گئی بجلی کی چوری کی وارداتوں کی تحقیقات میں لاہور کے رہائشی الیکٹریشن شبیر کو ٹریس کر کے چک جھمرہ سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ملزم بجلی چوری کروانے والے گروہ کا سرغنہ ہے، یہ گروہ لیسکو اور فیسکو کے گھریلو اور صنعتی صارفین کے بجلی کے میٹروں میں تکنیکی تبدیلی کر کے ریڈنگ کو ریورس اور میٹر کی رفتار کو سست کر کے کروڑوں روپے کی بجلی چوری کروا چکا ہے۔

ملزم کو کھرڑیانوالہ پولیس کے حوالے کر کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین