• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم پر تفصیلی رپورٹ جاری

جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم پر تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ظلم و تشدد کے واقعات، طریقہ کار، اس میں ملوث اہلکاروں، مقامات اور دیگر تفصیلات درج ہیں۔

رپورٹ میں 400 سے زائد کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد کی تفصیل شامل کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے تشدد کا نشانہ بننے والے 70 فیصد کشمیری شہری ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض بھارتی فورسز دورانِ تشدد قیدیوں کوبرہنہ کرنے، ٹانگوں پر رولر چلانے، کرنٹ لگانے، جسمانی اعضاء کو جلانے، نیند سے محروم رکھنے اور عصمت دری سمیت جنسی تشدد جیسے وحشیانہ مظالم ڈھاتی ہے۔

جموں و کشمیرکولیشن آف سول سوسائٹی نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے جاری ظلم و تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین