• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروزن میٹ اور مارکیٹ سے واپس آنیوالے سٹاک تلفی کا ریکارڈ چیک کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی نے فروزن میٹ اور دیگر مصنوعات کے مارکیٹ سے واپس آنے والے سٹاک کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے سخت چیکنگ کا حکم دے دیا ہے۔آپریشنز ٹیموں کو تمام کمپنیوں کے سٹاک اور تلفی رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ سے واپس آنے والے سٹاک کو تلف کرنے کا نظام چیک کیا جائے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون میں واپس آنے والے سٹاک کو تلف کرنے کا واضح نظام موجود ہے۔کمپنیوں کوزائد المیعاد اور مارکیٹ سے واپس آنے والے چکن کو جلا کر تلف کرنا لازم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ کسی بھی کمپنی کے ریٹرن سٹاک اور تلفی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آپریشنز ٹیموں کوتمام کمپنیوں کے سٹاک اور تلفی رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین