نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل، عمران ذاتی حیثیت سے پیش ہونا چاہیں تو اقدامات کیے جائیں: جسٹس اطہر
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہیں تو اس کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔