• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس،نیب انکوائری میں زرداری کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق ایک اور نیب انکوائری میں آصف زرداری کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ آصف زرداری سات مختلف کیسز میں پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں۔ بعدازاں عدالت نے 5؍ کے بجائے 2؍ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق صدر کی جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق نیب کی آٹھویں انکوائری میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب نے ایک اور انکوائری میں 23 مئی کو طلب کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے،۔

تازہ ترین