• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا میں رمضان بازار کا دورہ

لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے دورہ کے دوران عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کے لئے دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ نے سرگودھا کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرگودھا پہنچنے کے فوراً بعد کمپنی با غ میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا اوراشیائے خورد و نوش کے نرخ اور کوالٹی چیک کی۔وزیراعلیٰ مختلف اسٹالز پر گئے اور صارفین کو سستے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین