• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو واحد زبان جس نے قوم کو یکجا کیا ہوا ہے،سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو ورلڈ بینک،آئی ایم ایف کی غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے،پاکستان ایک نظریہ ہے ٗہمیں دلیل اورمحبت کے ساتھ تحریک کی دعوت اور حق و سچ کا پیغام پہنچانا ہے۔ اردو واحد زبان ہے جس نے قوم کو یکجا کیا ہوا ہے، جماعت اسلامی ایک وژن کا نام ہے آنے والا کل اسلامی انقلاب اوراسلامی نظام کا ہوگا، جماعت اسلامی کی تحریک حق کا تسلسل ہے، صرف حصول اقتدار اور حصول حکومت ہمارا مقصد نہیں بلکہ رضائے الہی کا حصول ہی ہماری آخری منزل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں نظمِ حلقہ ٗ نظمِ ضلع ٗ ناظمین علاقہ جات و نائبین ٗبرادر تنطیمات ٗشعبہ جات کے ذمہ داران کی شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شب بیداری سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے روزہ اور اس کے احکام اور فلسفہ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں نظام مصطفیٰ ؐ اور خلافت راشدہ کا نظام قائم کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مومنین سے جنت کے بدلے ان کی جان و مال کا سودا کیا ہے۔ اللہ کے نظام میں کسی کو شریک نہیں کرسکتے۔ ہمارے مسائل کا حل اللہ کی بندگی اور نبی اکرم ؐ کی اطاعت میں ہے۔مثالی زندگی،نبی مہربان ؐکی زندگی ہے،جماعت اسلامی صرف ووٹ نہیں مانگتی ہے۔
تازہ ترین