رانی پور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سچل سرمست پر پہنچ کر صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کی مزار پر چادر چڑھاکر ملک اور قوم کیلئے دعائیں مانگی بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے ایچ آر والے اشوز حل کئے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بات کو چھوڑیں ایڈز کی بہت تشویشناک بات ہے، اسباب کی تفتیش کر رہے ہیں مہنگائی کے بوجھ میں عوام دب کر رہ گئی ہے ان کا خیال کریں بلدیاتی نظام کی بہتری کے حوالے سے صلاح مشورے کر رہے ہیں حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی فیصلہ کرے گی اس کو سندھ حکومت فالو کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتال وفاق کے حوالے کی گئی ہیں ہم اسپتالوں کو چلانا چاہتے ہیں، مالی بحران کا مسئلہ تھا جو کچھ ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا عوام کے لئے قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔