• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں شام 7سے صبح 7بجے تک ڈبل سواری پر پابندی

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے) ضلعی حکومت کی درخواست پر پنجاب گورنمنٹ نے ضلع راولپنڈی میں سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر21مئی سے دوہفتوں کے لئے پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق روزانہ شام 7بجے سے صبح 7بجے تک ہو گا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے منگل کی رات جاری کی گئی پریس ریلیزمیں کہاگیاہے ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی پرعمل درآمدکرانے کے لئے سکواڈتشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ اس سلسلے میں راولپنڈی ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے اورایسے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دئیے جائیں گے جن پر دو سوار ہونگے پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جا سکے ۔
تازہ ترین