کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچی اسٹریٹ میں چھ سالہ بچی کو بوری میں ڈال کر اغوا کر نے والے افغان باشندے کو مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ کوچہ ملک اشرف کے رہائشی عبدا لسیلم کی چھ سالہ بیٹی بی بی عائشہ منگل کی شب دیگر بچوں کے ساتھی کھیل رہی تھی کہ وہاں بیٹھے ایک افغان باشندے نے بچی کو اپنے پاس بلاک اسے بوری میں ڈال کر رفو چکر ہونے کی کوشش کی تاہم بچی کے بھائی طارق نے اسے دیکھ کر دیگر مکینوں کے ہمراہ پکڑ لیا اور زدکوب کیا اور بچی کو بوری سے نکل کر اغوا کا رکو گوالمنڈی پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔