• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندنی قتل کیس‘ ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی نے مندنی قتل کیس میں ملوث ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ارباب شیرازخان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم حضرت سیدساکن چارسدہ مندنی پرالزام ہے کہ اس نے فائرنگ کرکے فضل مولاساکن چارسدہ کوقتل کردیاتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔
تازہ ترین