• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرشتہ کے قتل میں ملوث قریبی رشتہ دار گرفتار

اسلام آباد میں 10 سال کی بچی فرشتہ کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، ملزم کی گرفتاری پہلے سے زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل 10 سالہ فرشتہ کی نماز جنازہ ترامڑی چوک میں ادا کی گئی جس کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بچی کی تلاش اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

تازہ ترین