• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 7 ماہ بعد ہزار سے زائد پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 1195 پوانٹس اضافے کے بعد 34ہزار 637 کی سطح پر بند ہوا۔

آج شیئرز بازار میں کاروبار کا رجحان مثبت رہا ،اختتام تک تیزی برقرار رہی ۔

مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 196 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7073 ارب روپے ہے۔

دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 151 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں 1ڈالر میں50 پیسے کمی ہوئی یوں ڈالر 153 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

تازہ ترین