• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک کرکٹ کا مجوزہ نیا ڈھانچہ چند ہفتوں تیار کرلیا جائےگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نئے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دے گا اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ پی سی بی ایم ڈی وسیم خان نے جنگ کو بتایا کہ اس وقت نئے ڈھانچے کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے ڈسکشن کررہے ہیں۔ سٹی اور کلب کرکٹ پر کچھ معاملات پر بات ہورہی ہے۔ امید ہے کہ چار سے پانچ ہفتے میں ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا بلیو پرنٹ تیار ہوجائے گا۔ چوں کہ وزیر اعظم کے آئیڈیا کوبڑھا رہے ہیں اس لئے ان کی منظوری کے بعد ہی اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب پی سی بی چیئر مین احسان مانی نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدا مرزا، سے ملاقات کی۔ ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں کھیلوں کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات اور مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسان مانی نے وفاقی وزیر کو پی سی بی کے آئین اور انتظامی ڈھانچے میں متوقع تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ احسان مانی نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ریجنز کا انحصار پی سی بی پر کم ہو گا۔
تازہ ترین