• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا اپنی توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے بروئے کار لائیں:کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور وکلاءشہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششیں کریں، وکلا کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جن کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ وکلا اپنی تمام تر توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائیں۔
تازہ ترین