ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ایونجمنٹ (Avengement)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
جیسے وی جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مجرم کے گرد گھوم رہی ہے جو جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد خود کو قاتل بنانے والے افراد سے ایک ایک کرکے انتقام لیتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اسکاٹ ایڈکنز،کریگ فیئر براس،نک مورن،لیو گریگورے،تھامس ٹرگوس اور مارک اسٹرینج سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نکولس ڈونر میئر اور اسکاٹ ایڈکنز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کل 24مئی کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔