• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو گندم کی ترسیل جاری،نرخ بڑھانے پر مجبورہونگے،فلورملزمالکان

کراچی(رفیق بشیر)حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر سندھ سے پنجاب کو گندم کی ترسیل نہ رک سکی،جس کے باعث چند روز میں سندھ میں گندم کی فی سو کلو بوری کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے،سندھ کے فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ہم آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہونگے،کیونکہ مارکیٹ ہیجانی کیفیت کا شکار ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے فوڈ افسران کو حکم دیا ہے کہ سندھ سے پنجاب کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی گئی ہے،مقامی انتظامیہ اور پولیس گندم کی پنجاب کو سختی سے روکیں،جمعرات کو وزیر خوراک نے اجلاس کی صدارت کی اور افسران کو ںحکم دیا ہے ہے کہ آئندہ پیر تک گندم کے گوداموں کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے،زمینی حقائق سے برعکس رپورٹ دینے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں،ڈو یژنل افسرا ن نے ہدایا ت پر عمل نہ کیا تو ان کے خلا ف ایف آئی آر در ج کروائی جا ئے گی، فلور مل مالکان محکمہ خوراک کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں ان سے بقایاجات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے اور دس روز میں مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین