• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے ملتان کے مطالبے پر سینئر رجسٹرار کا ٹیچنگ کیڈر بحال

ملتا ن (سٹاف رپورٹر)صدر پی ایم اے ملتان پروفيسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کے مطالبہ پر پی ایم ڈی سی اسلام آباد نے سنیئر رجسٹرار کا ٹیچنگ کیڈر بحال کر دیا،پی ایم ڈی سی اسلام آباد کی سابق کونسل نے اپنی جس میٹنگ میں سینئر رجسٹرار کو ٹیچنگ کیڈر سے خارج کیا تھا اس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس اس ایشو پر طلب کیا گیا تھا جس میں مشاورت کے بعد پروفيسر ڈاکٹر مسعود الرئوف نے صدر پی ایم ڈی سی کو ایک تحریری مراسلہ لکھا تھا ، گزشتہ دنوں پی ایم ڈی سی کی کونسل کااجلاس صدر پروفیسرڈاکٹر طارق اقبال بھٹہ اور نائب صدر ڈاکٹر عامر زمان کی سربراہی میں ہوا جس میں مطالبہ کو منظور کر لیا گیا ،اس سلسلے میں پی ایم اے ملتان کی میٹنگ میں تمام سینئر رجسٹرارز کو مبارک باد پیش کی ،اجلاس میں نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی کینٹین کے مسائل حل اور اشیا کی کوالٹی بہتر کی جائے ،اجلاس میں ڈاکٹر رانا خاور ،حاجرہ مسعود ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر مرتظی بلوچ ڈاکٹر وقار نیازی ڈاکٹر ظفر ملک ڈاکٹر امجد باری و دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین