• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولر کرنے کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایات کے مطابق ایم ڈی اے کی حدود میں ایسی غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں اور لینڈ سب ڈویژن جو ایم ڈی اے بائی لاز کو مد نظر رکھتے ہوئے ریگولر کی جا سکیں اس کیلئے ایم ڈی اے انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تمام غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے ریکارڈ اور موقع پر موجود صورتحال کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی کا اجلاس 25مئی کو ہوگا ۔
تازہ ترین