کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) اسکواش کھلاڑی زرک جہاں خان کے بیٹے شاہ جہاں خان نے امریکا کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان میں سفارش پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے ۔ امریکا کے شہر بوسٹن سے فون پر ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل فرانس میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی لیکن اس کے باوجود مسلسل عالمی مقابلوں میں شرکت سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جہان خان فیملی کی ملک کیلئے خدمات کو پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ آٹھ سال قبل میرے والد زرک جہاں خان کا نام تمغہ امتیاز کیلئے چنا گیا لیکن سفارش پر کسی اور کو دیدیا گیا۔