• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے 42 شکستوں کے ساتھ ورلڈکپ کی ناکام ترین ٹیم

کراچی (جنگ نیوز) زمبابوین کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کی ناکام ترین ٹیم قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس افریقی ملک کی ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 58میچز کھیلے ہیں جس میں سے اسے 42 میں شکست ہوئی اور صرف 12 جیتے ہیں۔ ایک ٹائی ہوا جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔ 1992 میں زمبابوے نے کسی ملک کی جانب سے مسلسل سب سے زیادہ 7میچز ہارنے کا ریکارڈ بنایا۔ زمبابوین ٹیم 1987 میں اپنے تمام یعنی چھ اور 1983 میں پانچ میچز ہارچکی تھی۔ اس طرح 1992 تک اس کی لگاتار ناکامیاں 18تھیں جسے اس نے انگلینڈ کو ہراکر ختم کیا۔
تازہ ترین