• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن،متعددافرادکوحراست میں لیاگیا،صمصام بخاری

لاہور(آئی این پی)وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ 4مارچ کو کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن شروع کر کے متعددافراد کوحراست میں لیا گیا،پرنٹنگ پریس پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، ملکی مفاد کے خلاف اور فرقہ واریت پر مبنی کسی بھی قسم کے مواد کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمعہ کووزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4مارچ کو کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا ،چند ہفتوں میں متعددافراد کوحراست میں لیاگیا،581اثاثہ جات قبضے میں لیکر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کردیئے،کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھاکرنیوالے افرادکوسی ٹی ڈی نے حراست میں لیاہے۔
تازہ ترین