آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر مرکز صحت چربادیزئی پشین کو ایمبولینس کی فراہمی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر بنیادی مرکز صحت چر بادیزئی ضلع پشین کو منظور شدہ ایمبولنس فراہم کردی گئی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ عبدالمنان بادیزئی ایڈووکیٹ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ مذکورہ بنیادی مرکز صحت کیلئے گورنر بلوچستان نے دو ایمبو لنس کی منظوری دی لیکن محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے صرف ایک فراہم کی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے صوبائی محتسب نے ضلعی آفیسر صحت پشین سے وضاحت طلب کی اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد ضلعی آفیسر پشین کوہدایات جاری کی گئیں کہ منظور شدہ ایمبولنس فراہم کرکے شکایت کا ازالہ کیا جائے بعدا زاں شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ مذکورہ بنیادی مرکز صحت کیلئے دوسری ایمبولنس فراہم کردی گئی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں