• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف دبئی میں واقع رہائش گاہ میں قیام کریں گے

Latest News
دبئی......سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی آج تین سال بعد دبئی واپس لوٹنے کی توقع ہے، وہ دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع اپنی سابقہ رہائش گاہ میں ہی قیام کریں گے۔

پرویز مشرف کے ڈاؤن ٹاؤن دبئی کی رہائش گاہ میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ان کی رہائش گاہ کے قریب مقامی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،علاقے کی مقامی سیکیورٹی گاڑیوں کے گشت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اےپی ایم ایل دبئی کے صدررانااظہراتیرا کے مطابق پارٹی کارکن پرویزمشرف کےاستقبال کیلئےپُرجوش ہیں، 100 سے 200 کارکن دبئی ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

دوسری جانب سابق صدرپرویزمشرف کوبیرون ملک منتقل کرنےکی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور وہ کچھ دیربعدبیرون ملک روانہ ہوجائیں گے،انہیں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے۔

پرویز مشرف نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 611 سے دبئی روانہ ہوں گے، جسے 3 بج کر 55 منٹ پر دبئی کی جانب اڑان بھرنی ہے۔ دبئی سے کراچی آنے والی مذکورہ پرواز 10 منٹ تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔
تازہ ترین