وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ تھوڑی بہت افواہیں ہیں،ایک دو وزیروں کی تبدیلیوں کا ٹریلر چلےگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
شیخ رشید نے عبدالفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کی کامیابی پر پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا،بھارتی وزیراعظم کی جماعت نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کے خلاف سازش میں شریک نہیں،ن لیگ اپنے مقاصد کےلئے چیئرمین نیب کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔