• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بینک اکائونٹس میں آصف زرداری جے جے وی ایل کیس میں بلاول بھٹو29مئی کو نیب میں طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوپاور پراجیکٹس اورغیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس میں تفتیش کیلئے 29 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ، نیب نےجے جے وی ایل کیس میں بلاول بھٹو زرداری کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ہفتہ کو نیب کی جانب سے جاری سمن مین سابق صدر آصف علی زرداری کو 29 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، آصف زرداری کو پاور پراجیکٹس اورغیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم آصف زرداری کا بیان ریکارڈ کرے گی،اس سے قبل 23 مئی کو نیب طلبی پر آصف زرداری نے عدم پیشی کی درخواست بھجوائی تھی۔
تازہ ترین