ملتا ن(سٹاف رپورٹر) پراونشل مینجمنٹ سروس کے زیر تربیت افسران نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد ریاض ہراج نے تربیتی کورس پر افسران کو اپنے دفتر اکاؤنٹنگ امور پر بریفنگ دی اداروں میں مالیاتی نظم وضبط قائم رکھنے بارے اکاؤنٹس آفس کی ذمہ داریوں ،افادیت اور کارکردگی بارے آگاہ کیا،محمد ریاض ہراج نے کہا کہ اکاؤنٹس آفس تمام اداروں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے حکومت کی طرف سے جاری گرانٹس ایک طریقہ کار کے تحت اداروں کے حوالے کی جاتی ہے حکومت کا بجٹ جو سرکاری اداروں کو الاٹ کیا جاتا ہے ہے اس کا مکمل ریکارڈ اکاؤنٹس آفس میں موجود رہتا ہے ۔ پی ایم ایس افسران کو اکاؤنٹس آفس ملتان کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا۔پی ایم ایس افسران میں منور حسین مرزا، راحیل بیگ، محمد سیف اللہ ،فاروق اعظم، اشفاق رسول اور شاہد بشیر شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے اکاؤنٹس آفیسر عمر دراز بھٹی، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرقمرالاسلام،سینیئرآڈیٹرز محمد ارشد، ندیم ملک، امجد مغل، محمد رمضان میو، محمد عدنان اعجازاحمد مگسی محمد اسد مگسی بھی ہمراہ تھے۔