• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، لوٹ مارکرنے والا ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک،ساتھی فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں لوٹ مارکرنے والے ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم آبادتھانے کے قریب ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب2ملزمان نے کار سوارشہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے ،پویس کے مطابق کار سوار شہری غالب یوسف نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو شدیدزخمی ہو کر موٹرسائیکل سے گرگیا ، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو عباسی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ،3موبائل فون ،نقدی اوغالب یوسف سمیت2 افراد کے چھینے ہوئے پرس بر آمد کر لئے ،ہلاک ڈاکو کی شناخت 28سالہ شاہد اللہ باجوڑی ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے ،جو گلستان جوہر بختاور گوٹھ کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔
تازہ ترین