• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بادامی آنکھیں، معصوم مسکراہٹ، رانی کی پہچان


پاکستانی فلموں میں جوہر دکھانے والی سپر اسٹار اداکارہ رانی کی 26ویں برسی، بادامی آنکھیں ، معصوم مسکراہٹ ،زندگی سے بھرپور چہرہ ۔۔ رانی کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔

فلم اور ٹی وی کی مشہوراداکارہ رانی 8 دسمبر1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام ناصرہ تھا مگر1962میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور تا دم مرگ اپنے تمام کرداروں کو خوبصورتی سے نبھایا۔

اداکارہ رانی جب اپنے کردار میں ڈوب کرجذبات کا اظہار کرتیں تو چہرہ ان کا سچا ترجمان بن جاتا تھا، تمام پاکستانی گلوکاروں کا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جن فنکاروں کو گانے کی عکس بندی میں مہارت حاصل تھی رانی ان میں سرفہرست تھیں۔

ان کی یادگار فلموں میں انجمن، تہذیب، امراو جان ادا، ثریا بھوپالی، بہارو پھول برساؤ اور ناگ منی شامل ہیں جبکہ فلم کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یاد گار کردار ادا کیے جنہیں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔

اداکار رانی نے ہدایتکارحسن طارق سے علیحدگی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے بھی شادی کی تھی۔

لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993کو46برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔


تازہ ترین
تازہ ترین