اسلام آباد میں فرشتہ کے قتل و زیادتی کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جیو فینسنگ کے مطابق فرشتہ 15 مئی کی شام والدہ کو اپنی دوست وفا کے گھر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلی، لیکن دوست کےگھر نہیں پہنچی۔
کیس کی سب سے اہم گرفتاری فرشتہ کا ہمسایہ افغان باشندہ ناصر ہے، جسے لاش ملنے کی جگہ سے حراست میں لیا گیا، ملزم گوجر خان کی خاتون کےقتل میں بھی ملوث تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرشتہ کے گھر کے اطراف 50 گھروں کا سروے کیا گیا، جائے وقوعہ سے جوس کا ڈبہ اور پلاسٹک گلاس بھی ملے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے کئی ٹیلی فونک کالز بھی ٹریس کی ہیں ، تاہم پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس میں تاخیر سے پولیس تحقیقات سستی کا شکار ہیں۔