• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مشرف کےمعاملےپر"گوسلو پالیسی"اختیارکرنیکافیصلہ

Latest News
اسلام آباد......وفاقی حکومت نے پرویزمشرف کےمعاملےپر"گوسلو پالیسی"اختیارکرنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےفوری نکالنےکی ہدایات نہیں دی جائیں گی، وزیراعظم پارٹی کےمرکزی رہنماؤں سے غیر رسمی مشاورت کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روانگی کی جلدی مشرف کو ہے ،حکومت کو نہیں، قانونی پہلوؤں کے جائزے میں وقت لگ سکتا ہے، حکومت آرٹیکل6کےمقدمےکےباعث مشرف کانام ای سی ایل میں ڈالنے پرغورکرےگی، پرویزمشرف کی بیرون ملک روانگی سےآئینی پیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں۔
تازہ ترین