• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مزید کتنا اوپر جائے گا، اس کا جواب حفیظ شیخ دے سکتے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ڈالر مزید کتنا آگے جائے گا، اس کا جواب حفیظ شیخ ہی دے سکتے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا نہ کرنے والی حکومتوں کے نمائندوں کو نیند کیسے آتی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل منافع بخش ادارہ ہے، کئی لوگ سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سٹیل ملز کے معاملات جلد ٹھیک ہو جائینگے۔ ساتھ ہی پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بہتری کے لیے اقدامات شروع ہو گئے ہیں، اس کو جدید طرز پر منتقل بھی کیا جائے گا۔
تازہ ترین