• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستے بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ، راولپنڈی میں جرمانے

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے وفاقی دارالحکومت کے سستے بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر عملدرآمد کےلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلاول ابڑو کو ہدایت کی ہے کہ وہ منگل کو میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں کی نگرانی میں لگائے گئے سستے بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی دارالحکومت میں صرف مارکیٹ کمیٹی کے نرخوں پر سبزیاں اور فروٹ فروخت ہونگے۔ دریں اثناء گرانفروشی کی روک تھام کیلئےضلع راولپنڈی میں کل 146 چھا پے ما رے گئے جن میں سے46 خلاف ورزیاں ر پو رٹ ہو نے پر مجموعی طو ر پر116000روپے کے جر مانے اور2 ایف آ ئی آرز د رج کی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت و صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈپوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 56ہزار روپےکے جرمانے عائد کئے گئے۔

تازہ ترین