• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کر گئے، نیاز احمد کافی عرصے سے علیل تھے جس کے باعث وہ میوزک انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پیر کے روز موسیقار نیاز احمد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم منگل کی دوپہر کو وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔

انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔

استاد نصرت فتح علی خان نے ان کا کمپوز کیا ہوا ملی گیت ’میرا ایمان پاکستان ‘ گایا جو بہت مقبول ہوا۔

ان کے بچے بھی موسیقی سے وابستہ ہیں۔ وسیم نیاز بھی میوزک کمپوز کرتے ہیں۔

تازہ ترین