امریکی ریاست مشی گن میں گذشتہ دنوں عمودی ڈھلوان پر چڑھنے کی مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا۔
ریڈ بْل 400نامی اس ریس میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے آئے1000سے زائدایتھلیٹس نے حصہ لیا جنہیں 400میٹر طویل فاصلہ انتہائی برق رفتاری سے طے کرنا تھا۔
مقامی پارک میں منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاء عمودی ڈھلوان کی طرف مقررہ فاصلہ طے کرنے کیلئے ریسرز اپنی ہمت کا امتحان لیتے نظر آئے۔
سخت مقابلے کے بعد ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ Miles Finkنے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔