• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری نے اپنا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی آرمیں نامزدنہیں تھا، عبوری چالان بینکنگ کورٹ میں بھجوایا گیا تو بدنیتی سے مجھے بھی ملزم ظاہر کردیا۔ منگل کے روز فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی اپیل میں آصف زرداری نے چیئرمین نیب، سندھ بنکنگ کورٹ کراچی کے پریزائیڈنگ افسر(جج) اور ریاست پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے،یہ کیس اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ایک رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے مختلف افراد اور کمپنیوں کی رقوم کی ٹرانزیکشن سے متعلق جعلی اکائونٹس سے متعلق ایک انکوائری کے دوران سامنے آیا ہے ، جس میں ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی بجائے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی کہ اس کیس کی تحقیقات کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین