• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات پر کمپوزیشن فیس کی منظوری دیدی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات پر کمپوزیشن فیس عائد کر نے،صدر کے تمام پارکنگ ایر یاز بشمول سنگا پور پلازہ برائے پارکنگ فیس کو دوبارہ ٹھیکے پر دینے، 63رہا ئشی اور31 کمر شل نقشوں کی منظوری کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹروں و اساتذہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دیدی ۔ گزشتہ روز کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس صدرکنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزا د تنو یرکی زیر صدارت ہوا،جس میں کینٹ میں مختلف رہائشی لیزز کو تجارتی مقاصد کے استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 30 یوم کی مہلت،عا رضی ملا زمین کی مد ت ملازمت میں تو سیع ،اولڈ گرانٹ اور لیز کے کیسز کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں کینٹ بورڈ کے تمام ڈیلی ویجز / انڈر رول 9 کے تحت بھر تی ہو نے والے ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے10 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں خصوصا پانی کے منصوبہ جات،ٹیکس واجبات کی ریکوری پر30جون تک مہم میں بہتری لا نے کی منظوری بھی دی گئی۔
تازہ ترین