چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت میں حمزہ شہباز نے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے چیئرمین نیب کو نشانے پر رکھتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ حمزہ کا سوالنامہ اپنے ہاتھوں سے لکھا، جو تفتیشی افسر کا کام ہے، وہ نیب چیئرمین میرے معاملے میں خود کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز بنچ کے پیچھے چھپ رہا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوںکہ اب عمران نیازی کا احتساب نہیں چلے گا، نیازی صاحب لوگوں نے آپ کی اچھل کود دیکھ لی، میں کھلاڑی سمجھتا تھا لیکن یہ کھلنڈرا ہے، یہ نالائق ہیں۔