• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں کل تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی اور تفتیشی افسر کو کل ریکارڈجمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔

نیب کےتفتیشی افسرکی جانب سے طلب کیا گیا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرعدالت برہم ہوگئی، جسٹس عامر فاروق نےتفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں؟

دوران سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا آصف زرداری کاوارنٹ گرفتاری جاری ہے، کیا آصف زرداری کونیب نے گرفتار کرنا ہےجس پر تفتیشی افسر نے کہا جی بالکل آصف زرداری کی گرفتاری نیب کی ترجیح ہے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک یہ کیس بینکنگ کورٹ کراچی سےمنتقل ہواہے، جسٹس عامرفاروق نے آئی او سے استفسار کیا واضح بیان دیں کیانیب واقعی ملزم کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، جس پر آئی او نے کہا ہم نےوارنٹ گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی شروع کررکھی ہے۔

طلب کیا گیا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پراسلام آباد ہائیکورٹ نیب پربرہم ،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ رکارڈ کے بغیرکیا کرنے آئے ہیں؟کیا آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں؟عدالت نے تفتیشی افسر سے کل ریکارڈ طلب کر لیا

تازہ ترین