سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں استفسار کیا کہ میرے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے یا نہیں؟
سپریم کورٹ کے جج نے صدر مملکت کو اس حوالے سے تصدیق یا تردید کرنے کا کہا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ اگر میرے خلاف ریفرنس داخل کیا گیا ہے تو اس کی نقل فراہم کی جائے۔
انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ مخصوص لیکس سے میرا قانونی حق مجروح کیا جارہا ہے ۔
سپریم کورٹ کے جج نے صدر مملکت کو لکھے گئے خط کی کاپی وزیراعظم عمران خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی بھجوائی ہے۔