• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریکارڈ پیش نہ کرسکا، زرداری کی ضمانت میں آج تک توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے اور نیب کو آج تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ، فاروق نائیک نے کہا کہ ہمیں ریفرنس کی کاپیاں تاحال فراہم نہیں کی گئیں ، ٹرائل کورٹ نے 30 مئی کو کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔
تازہ ترین