• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والےچھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکے، مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےاسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس تشدد اور اُن کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والے ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکے، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ڈرتے ہیں کیوں کہ چوردروازے سے آئے ہیں، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین