• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، حمزہ شہبازنیب میں پیش نہ ہوئے

لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز گزشتہ روز نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے ،تاہم انہوں نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو جواب جمع کرا دیا۔ نیب نے حمزہ شہباز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور انہیں اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں لیگی رہنما کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں اپنی صفائی میں دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ حمزہ شہباز اس سے قبل بھی اسی کیس میں نیب میں پیش ہوچکے ہیں تاہم وہ گزشتہ پیشیوں پرنیب ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے تھے جس کے باعث انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین