• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بارشیں پھر سے شروع،موسم خوشگوار ہوگیا

Latest News
پشاور ......بارش سے پشاور میں موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں بارش کا سلسلہ پھرسے شروع ہوا ہے ،جو 2 روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز کاکول میں 23 ملی میر ،تیمرگرہ 22 ملی میٹر ،بالاکوٹ 25 ملی میٹر ، رسالپور8ملی میٹر اور پشاور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 جبکہ کم سے کم 13 درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد رہا ۔
تازہ ترین